مولانافضل الرحمن کا عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں پر اطمینا ن کااظہار

بدھ 25 جولائی 2018 22:35

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء)ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانافضل الرحمن نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں پر اطمینا ن کااظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریوں پر اطمینان ہے جہاں بھی جلسے کیے عوام کو اپیل کی ہے کہ باہر نکلے اور ووٹ ڈالیں ملک میں تبدیلی آئے گی اور خیبرپختونخوامیں انشاء اللہ ایم ایم اے حکومت میں آ گی انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اس موقع پر جیل سے باہر ہونا چاہیے تھا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔