تحریک انصاف کی کابینہ 18سے 20اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان

اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی ،شفقت محمود مضبوط امیدوار ،ڈپٹی اسپیکرکا عہدہ اتحادی جماعت کو دیا جاسکتا ہے‘ذرائع وفاقی کابینہ کی تشکیل میں وزارت خارجہ کیلئے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر وزیر خزانہ ،فواد چوہدری وزیراطلاعات کیلئے مضبوط امیدوارہیں

جمعہ 27 جولائی 2018 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ 18سے 20اراکین پر مشتمل ہونے کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اورشفقت محمود مضبوط امیدوار جبکہ ڈپٹی اسپیکرکا عہدہ اتحادی جماعت کو دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے،اب حکومت سازی اورکابینہ کی تشکیل نیا چیلنج بن گئی،حکومت سازی کیلئے عمران خان کی پارٹی رہنمائوں سے مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کابینہ 18سے 20 اراکین پرمشتمل ہوگی ، اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اورشفقت محمود کے نام زیرغورہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکرکا عہدہ اتحادی جماعت کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل میں وزارت خارجہ کیلئے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر وزیر خزانہ اور فواد چوہدری وزیراطلاعات کیلئے مضبوط امیدوارہیں۔نئی کابینہ میں مراد سعید، غلام سرور ، شہریار آفریدی ،سینیٹرچوہدری سرور اورسینیٹراعظم سواتی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔