تھیلوں کے منہ کھل گئے ،دوبارہ گنتی کا عمل شروع ، کون کامیاب کون ناکام ایک بار پھر تجسس پھیل گیا

جمعہ 27 جولائی 2018 22:37

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)تھیلوں کے منہ کھل گئے ،دوبارہ گنتی کا عمل شروع ، کون کامیاب کون ناکام ایک بار پھر تجسس پھیل گیا۔ ۔صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے 98 تحصیل پروا کے انتخابی نتائج میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا لطف الرحمٰن 19808 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ آذاد امیدوار فخر اللہ خان 18842 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر رہے ۔

دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں دس فیصد تک کا فرق پایاگیا ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صرف دس فیصد ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے گی اور مکمل تسلی کے بعد کامیاب ہونے والے امیدوار کے نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے 98 میں ایم ایم اے کے امیدوار مولانا لطف الرحمٰن 19808 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ آذاد امیدوار فخر اللہ خان 18842 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح مولانا لطف الرحمٰن صرف 966 ووٹوں کا فرق کی برتری سے کامیاب قرار پاگئے ہیں ۔تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق کسی بھی امیدوار کے صرف دس فیصد کے فرق سے کامیاب ہونے کی صورت میں اس حلقہ کے تمام ووٹوں کی فریقین کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے گی دوسری جانب انتخابی نتائج میں دوسری پوزیشن پر آنے والے امیدوار فخر اللہ خان میانخیل اور 688 ووٹ حاصل کرنے والے آذاد امیدوار الحاج عمر فاروق خان میانخیل کی جانب سے انتخابی نتائج کو چیلنج کیاگیا ۔

انہوںنے ریٹرننگ آفیسر کی درخواست دائر کی وہ الیکشن کے نتائج سے مطمئن نہیں ہے ان یقین ہے کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لہذا حلقہ کے تمام پولنگ سٹیشن کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ۔ ریٹرنگ آفیسر ڈیرہ حلقہ پی کے 98 محمد طیب جان کی جانب سے گزشتہ روز ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیاگیاہے ۔اس موقع پر مولانا لطف الرحمٰن کی جانب سے ان کے نمائندہ شاہد خان بھانڑی جبکہ میانخیل گروپ سے فاروق خان کی موجودگی میں حلقہ کے 114 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے ۔