خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف67نشستوں کیساتھ سرفہرست،

ایم ایم اے نی10، اے این پی نے چھ،آزاداورن لیگ پانچ پانچ اورپیپلزپارٹی نے چارنشستیں جیتیں، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 22:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے صوبائی نشستوںکے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف 67سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے ایم ایم ای10سیٹوں کے ساتھ صوبے میںاپوزیشن کی بڑی جماعت بن گئی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں99 میں سی97 نشستوں پر الیکشن ہوئے‘ پی کی78اورپی کی90پرہارون بلور اور اکرام اللہ گنڈاپورکی خودکش دھماکوں میں شہادت کے باعث یہاں انتخابات نہیں ہوسکے تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے خیبرپختونخوامیں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے اس کے امیدوار67سیٹوں پر کامیاب ہوگئے ہیں ۔

متحدہ مجلس عمل10سیٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پررہی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے چھ نشستیں حاصل کیں ۔خیبرپختونخوامیں ماضی کی حکومت سازی میں آزاداراکین کااہم کرداررہاہے تاہم2018ء کے عام انتخابات میں صرف پانچ نشستوں پر آزاداراکین کامیاب ہوسکے ہیں،ن لیگ نے بھی پانچ نشستیں اپنے نام کیں پاکستان پیپلزپارٹی چارسیٹوں پر کامیاب ہوسکی ہے۔