شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف بننے کا بڑا فیصلہ

جمعہ 27 جولائی 2018 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کے طور پر کردار جمہوریت کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔ (ن )لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کا موقع ملا تو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار کوئی اور ہو گا۔