نگراں حکومت کا نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ

جمعہ 27 جولائی 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)نگراں حکومت نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل کی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔کمیٹی نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول اورنیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی رپورٹ آئندہ حکومت کوبھجوادی جائے ۔