تحریک انصاف کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے پی کے بنانے کا فیصلہ

پارٹی حتمی فیصلہ کر چکی ہے ،جب چاہے گی اعلان کر دے گی ،ْ پرویز خٹک

جمعہ 27 جولائی 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی نے مجھے وزیرا علیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی حتمی فیصلہ کر چکی ہے ،جب چاہے گی اعلان کر دے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوسری بار خدمت کا موقع ملا ہے، وعدے پورے کریں گے جبکہ پنجاب میں بھی حکومت سازی کے لیے رابطے جاری ہیں۔