سمندری طوفان جانگدری نے جاپان کا رخ کرلیا

جمعہ 27 جولائی 2018 12:46

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) موسلادھار بارشوں اور شدید گرمی کی لہر کے بعد اب طاقتور سمندری طوفان جانگدری نے جاپان کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان دو سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ (آج) ہفتہ کی شام جاپان کے جنوبی جزائر چیچی جیما اور چوگوکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے۔ حکام نے طوفان کے خطرے کے پیش نظر ان علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں علاقوں میں حالیہ عرصہ کے دوران شدید بارشوں اور گرمی کی لہر سے ہلاکتیں 220 سے تجاوز کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :