عالمی فوجی مقابلہ2018ء کل سے شروع ہوگا ، چینی وزارت دفاع

جمعہ 27 جولائی 2018 12:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رن قوئو چیانگ نے بیجنگ میں کہا کہ چین اور امریکہ کی افواج ستمبر میں شی آن میں ایشیا اور بحرالکاہل کے 2018ء فوجی میڈیکل کے سالانہ اجلاس کا مشترکہ طور پر اہتمام کریں گی۔

(جاری ہے)

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین، امریکا، تھائی لینڈ اور سنگاپور سمیت اٹھائیس ممالک کی افواج کے نمائندوں ،اقوام متحدہ ، بین الاقوامی ریڈ کراس، آسیان فوجی میڈیکل سینٹر کے نمائندوں سمیت تقریباً 600 سو افراد مذکورہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پریس کانفرنس میں چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ عالمی فوجی مقابلہ2018ء کل ہفتے سے شروع ہوگا۔مقابلے کے مختلف ایونٹس چین ، روس، بیلاروس اور قازخستان سمیت مختلف ممالک میں منعقدہ ہوںگے۔چین مسلسل پانچ سال سے اس مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔رواں سال چین دوسری بار اس مقابلے کا میزبان ملک ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی دعوت پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع ایڈ مرل وئی فونگ حیے رواں سال بھارت کا سرکاری اور دوستانہ دورہ کریں گے۔