برکس ممالک کو تزویراتی شراکت دار کے تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے ، چینی صدر

جمعہ 27 جولائی 2018 12:50

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) برکس ممالک کی 10واں سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر رموفوزا نے اجلاسکی صدارت کی جبکہ چینی صدر شی جن پنگ ، برازیل کے صدر ٹیمر ، روسی صدر ولادی دیمیر پیوٹن اور بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے شرکت کی۔

اس موقع پر چینی صدر نے برکس ممالک کے درمیان تعاون کے مستقبل کے حوالے سے تجاویزیں پیش کیں۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ برکس ممالک کو پائیدار امن وسلامتی کے قیام ، خوشحالی ، کھلے پن ، شراکت داری پر مبنی ایک صاف شفاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔ رہنماوں نے ’’افریقہ میں برکس ممالک : چوتھے صنعتی انقلاب میں ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوشش ‘‘ کے عنوان سے ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

فریقین نے برکس ممالک کے رہنماوں کا جوہانسبرگ اعلامیہ جاری کیا جس میں کثیرالطرفہ پسندی کے تحفظ کی حمایت اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کا واضح مشاہدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں برکس ممالک کے رہنماوں نے نئے صنعتی انقلاب میں شراکت دار کے تعلقات کے قیام کا آغاز کرنے اور اقتصادی و تجارتی ، مالیاتی شعبوں ، نیز سیاسی سلامتی اورافرادی تبادلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔