پادری کی رہائی تک ترکی پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، نائب امریکی صدر

جمعہ 27 جولائی 2018 13:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ترکی امریکی مسیحی پادری کو رہا کر دے، دوسری صورت میں اس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی پادری اینڈریو برونسن کو جیل سے ان کے گھر منتقل کر کے نظربند رکھنے کے احکامات دئیے تھے۔ یہ امریکی پادری گزشتہ 21 ماہ سے ترکی کی حراست میں ہے۔ اس معاملے پر امریکی حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ ترکی پر تنقید کی جا چکی ہے۔ اس پادری کو 2016 میں ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔