ابوظہبی کے ائیرپورٹ پر معمولی حادثہ ،

پروازوں میں کوئی تعطل نہیں ہوا

جمعہ 27 جولائی 2018 14:15

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے ٹریمنل 1میں معمولی حادثہ پیش آیا جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے باعث ایئرپورٹ کی خدمات میں کوئی تعطل نہیں ہوا۔ اس حوالے سے حوثی نواز میڈیا جو خبریں پھیلا رہا ہے وہ بے بنیاد ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ ایئرپورٹ گراونڈ میں سپلائی پر مامور گاڑی کا معمولی حادثہ ہوا تھا تاہم حادثے کی وجہ سے پروازوں کی آمد روفت متاثر نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :