بد مزاج کتے جلدی مر جاتے ہیں، برطانوی تحقیق

جمعہ 27 جولائی 2018 14:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) ایک برطانوی تحقیق کے مطابق بد مزاج، نافرمان اور مسلسل بھونکنے والے پالتو کتے، خوش مزاج کتوں کی نسبت کم عمر پاتے ہیں۔ اس تحقیقی رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد برطانوی کتوں کی عادات و اطوار کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیقاتی مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں ہر3 میں سی1 پالتو کتے کی موت کا سبب اس کا ’نا مناسب‘ رویہ تھا۔

(جاری ہے)

ایسے کیسوں میں 75 فیصد اموات کی بڑی وجہ ان کتوں کو ان کے جارحانہ رویوں کے باعث اٴْنہیں لاحق تکلیف سے بچانے کے لیے آسان موت دینا تھا۔رپورٹ کے مطابق مالک کی بات نہ ماننے پر ٹریفک حادثات کتوں کی اموات کی دوسری بڑی وجہ تھی۔محققین کا کہنا ہے کہ اس مطالعے کے لیی2 لاکھ 64 ہزار برطانوی کتوں کے مشاہدوں پر مبنی اعداد و شمار جمع کیے گئے تھے۔ اس ریسرچ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کتوں کے مالکان کو انہیں رکھنے کی مناسب تعلیم دینے اور کتوں کی درست تربیت کی بہت اہمیت ہے۔

متعلقہ عنوان :