امریکہ ہمارے قوانین کا احترام کرے‘

چیپ قسم کی دھمکیوں میں آنیوالے نہیں‘ تر ک نا ئب صد ر

جمعہ 27 جولائی 2018 15:42

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی کے قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت ہے‘ہم چیپ قسم کی دہمکیوں میں آنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے امریکی محکمہ خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا‘اس موقع پر ترک نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ فضول قسم کی دھمکیاں دینا بند کرے‘ہم چیپ قسم کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں‘امریکہ کو ترکی کے قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔