اعلیٰ امریکی اہلکار کی طالبان کے نمائندوں سے ملاقات، رپورٹ

جمعہ 27 جولائی 2018 20:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)امریکا کے معتبر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی مندوب ایلس ویلز نے طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات رواں ہفتے کے دوران ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وال اسٹریٹ جرنل نے یہ رپورٹ مخصوص حلقے کے توسط سے شائع کی ہے۔ طالبان کی اعلیٰ قیادت کی حامل کونسل جو کوئٹہ شوریٰ کے نام سے مشہور ہے، کے ایک رکن نے بھی نام مخفی رکھنے کی شرط پر اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے نمائندوں سے امریکی ایلچی کی ملاقات قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :