اگر جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی طرح مہاجرین دوست پالیسی پر عمل کرتے تو انہیں عہدے سے محروم ہونا پڑتا‘ ہنگری وزیراعظم

جمعہ 27 جولائی 2018 23:41

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) ہنگری کے وزیراعظم وکٹوراوربان نے کہا ہے کہ اگر وہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی طرح مہاجرین دوست پالیسی پر عمل کرتے تو انہیں اپنے عہدے سے محروم ہونا پڑتا۔

(جاری ہے)

جرمن اخبار ’’بلڈ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی پالیسی یورپی یونین کا مشترکہ کام سمجھنے کی بجائے تمام یورپی ریاستوں کو اپنے اپنے طور پر اس کا تعین کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کو بند کر دیا جانا چاہیے۔ ان کے بقول بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے افراد کو دوبارہ ان کے آبائی ممالک میں بھیج دیا جانا چاہیے۔