ترکی کی ملک میں قید امریکی پادری کی رہائی کے بدلے اسرائیل میں قید ایک ترک خاتون کی رہائی کی خبروں کی تردید

جمعہ 27 جولائی 2018 23:41

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) ترکی نے اپنے ملک میں قید امریکی پادری کی رہائی کے بدلے اسرائیل میں قید ایک ترک خاتون کی رہائی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ حکومت کا کہنا تھا کہ قید امریکی پادری برونسن کو جیل سے گھر میں نظر بند کرنے کا ترک خاتون کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ اس ترک خاتون کو تنظیم حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :