امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوریائی جنگ میں لاپتہ ہونے والے امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر شمالی کوریا کا شکریہ

جمعہ 27 جولائی 2018 23:41

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوریائی جنگ میں لاپتہ ہونے والے امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات امریکا کے حوالے کرنے پر شمالی کوریا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کم جونگ اٴْن نے سنگاپور میں ملاقات کے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کر دیا ہے۔

گزشتہ روز جمعہ کو امریکی فوجیوں کی ان جسمانی باقیات کو لے کر ایک خصوصی ہوائی جہاز شمالی کوریا سے امریکہ روانہ ہوا۔ شمالی کوریا کے ایک فوجی مرکز پر امریکی دستوں نے ان فوجیوں کی جسمانی باقیات وصول کرتے ہوئے 55 تابوتوں کو خصوصی سلامی بھی دی۔ واضح رہے کہ یہ تابوت جب امریکی فوجیوں کو دیے گئے تو اٴْس وقت وہ اقوام متحدہ کے پرچم میں لپٹے ہوئے تھے۔