گوئٹے مالا میں امدادی کارکنوں نے مزید نو افراد کی لاشیں ڈھونڈ نکالیں

جمعہ 27 جولائی 2018 23:41

گوئٹے مالا سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) گوئٹے مالا میں امدادی کارکنوں نے مزید نو افراد کی لاشیں ڈھونڈ نکالی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ افراد گزشتہ ماہ یہاں پھٹنے والے آتش فشاں کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعے کو مقامی حکام نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی اب آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد اضافے کے بعد 156 ہو گئی ہے۔ گوئٹے مالا کے فورینسِک سائنسز انسٹیٹوٹ کے مطابق اب بھی 250 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جب کہ تین ہزار افراد عارضی کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 جون کو گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد متعدد علاقے راکھ اور لاوے تلے دب گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :