سرگودھا،چودہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کے دوران قتل کرنے والہ قاتل پولیس نے گرفتارکرلیا

جمعہ 27 جولائی 2018 21:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)چودہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کے دوران قتل کرنے والہ قاتل پولیس نے گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال صدر کے علاقہ دیووال میں ملزم سیف اللہ نے چودہ سالہ رضوان کودوران بدفعلی مذاحمت کرنے پر پسٹل30بورکے فائر کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا،جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال کو فوری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا اور ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا ۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کااعتراف بھی کرلیا،