متحدہ مجلس عمل قومی اسمبلی میں 6نشستیں جیت کر بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

جمعہ 27 جولائی 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) متحدہ مجلس عمل قومی اسمبلی میں 6نشستیں جیت کر بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ، تفصیلات کے مطابق 25جولائی کے عام انتخابات میں بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 16میں سے 14نشستوں کے نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل 6نشستیں جیت کر قومی اسمبلی میں بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے ان کے ارکان قومی اسمبلی میں مولانا عبدالوسع ،مولوی کمال الدین ،صلاح الدین،مولوی عصمت اللہ ،سید محمود شاہ ،محمد عثمان بادینی شامل ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی اب تک کے نتائج کے مطابق تین نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ان کے نو منتخب ارکان میں سردار اسرار ترین ، نوابزادہ خالد مگسی ،زبیدہ جلال شامل ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر پی ٹی آئی اور بی این پی (مینگل) دو دو نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں پی ٹی آئی ارکان میں میر خان محمد جمالی ،قاسم خان سوری جبکہ بی این پی کے اراکان میں سردار اخترجان مینگل اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں ،بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست پر ایک آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی بھی کامیاب ہوئے ہیںجبکہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 259اور این اے 270کا نتیجہ ابتک موصول نہیں ہو سکا