کمپنیوں ،پرا جیکٹس، پروگرامز،پا لیسی یونٹ میں ڈیپوٹیشن پرتعینات سرکاری افسروں کی اضافی تنخواہیں ختم

تمام افسران گریڈ کے مطابق تنخواہ وصول کریں گے ،بہترین کارکردگی پر اعزازیہ دیا جائے گا‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 27 جولائی 2018 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء)محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں ،پرا جیکٹس، پروگرامز،پا لیسی یونٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سرکاری افسروں کی اضافی تنخواہیں یکم جولائی 2018سے ختم کرکے سرکاری گریڈ کے مطابق تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے پبلک سیکٹر کمپنیوں ،پرا جیکٹس، پروگرامز،پا لیسی یونٹ میں تعینات سرکاری افسروں کومارکیٹ ریٹ پیکج کے تحت تنخواہیں دینے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے اوراب سرکاری افسران صرف اپنے گریڈ کے مطابق تنخواہ لے سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی افسران کو 12ہزار ماہانہ ڈیپوٹیشن الائونس دیا جائے گا۔ بہترین کار کردگی پر افسران کو اعزازیہ دیا جا ئے گا ۔ گزشتہ حکومت کے منظور کیے گئے لاکھوں روپے تنخواہ کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔