پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے اس لیے ہم جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 28 جولائی 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری جماعت ہے اس لیے ہم جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے کیونکہ ہم نے عمران خان کی روایات کو جاری نہیں رکھنا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا بنیادی اساس جمہوریت ہے اور ہمارے لاکھ شکوئوں، شکایتوں اور انتخابات پر تحفظات کے باوجود ہم جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے کیونکہ وفاق کی بنیاد جمہوریت ہے اور اگر ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچے گا تو وفاق کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہر حال میں ضروری ہے اور ہماری جماعت ہمیشہ اسی کی بات کرتی ہے۔