امریکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں پاکستان کے انتخابات میں کرکٹ سٹار عمران خان کی فتح کو نمایاں کوریج ملی

پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے خاندانی سیاست کے اثرورسوخ کا خاتمہ کردیا ہے‘بلوم برگ انٹرنیشنل نیوز سروس

ہفتہ 28 جولائی 2018 02:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)امریکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے پاکستان کے انتخابات میں کرکٹ سٹار عمران خان کی فتح کو نمایاں کوریج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے خاندانی سیاست کے اثرورسوخ کا خاتمہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بلوم برگ انٹرنیشنل نیوز سروس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 65 سالہ سابق کرکٹ کپتان عمران خان کی کامیابی سے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ملک میں معیشت کو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے تاہم معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے وسیع تر اصلاحات لائی جائیں گی۔