جہانگیر ترین فیصل آباد سے آزاد امیدوار وں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام

پانچ ایم پی اے کا گروپ مشاورت کے بعد کسی ایک پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرینگے

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ، پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین فیصل آباد سے آزاد امیدوار انکی حمایت حاصل کرنے ناکام ،این ای101 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار عاصم نذیراور پی پی 108سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اجمل چیمہ سے ملاقات کیلئے رابطہ قائم کیا ہے تاہم اجمل چیمہ نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر انہیں ٹال دیا جس کے بعد رائے حسن نواز ، چوہدری فیض اللہ کموکا اور شیخ خرم شہزاد اجمل چیمہ نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر انہیں اٹال دیا جس کے بعد رائے حسن نواز ، چوہدری فیض اللہ کموکا اور شیخ خرم شہزاد اجمل چیمہ کی حمایت حاصل کر نے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بھی آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے سر گرم ہیں ، ذرئع نے بتایا ہے کہہ عاصم نذیر اجمل چیمہ نے ابھی تک کسی کی حمایت کا اعلان نہیں کیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے ساتھ پانچ ایم پی اے ہیں اور ان کا گروپ سوچ بچار کے بعد کسی کی حمایت کا فیصلہ کرے گا ،