تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی نجیب ہارون کا بطور رکن اسمبلی ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی نجیب ہارون نے بطور رکن اسمبلی ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نجیب ہارون جو حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرکے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ انھوں نے بطور ایم پی اے ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کردیا ہے۔انھوں نے بطورایم پی اے ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور عمران کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں بوجھ نہیں بننا چاہتا۔