الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 61 حلقوں کے فارم 49تاحال موصول نہ ہو سکے

الیکشن کمیشن کا چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط ، قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 49 فوری طور پر ارسال کر نے کی ہدایت

منگل 31 جولائی 2018 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 61 حلقوں کے فارم 49تاحال موصول نہ ہو سکے ،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط لکھتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 49 فوری طور پر ارسال کر نے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حلقوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 49 فوری طور پر ارسال کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 61 حلقوں کے فارم 49 اب تک موصول نہیں ہوئے۔ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے قومی اسمبلی کے حلقے 12 اور پنجاب کے 34 حلقوں کے فارم 49 موصول نہیں ہوئے۔ سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقے 10 اور بلوچستان کے 5 حلقوں فارم 49 موصول نہیں ہوئے۔