گورنر پنجاب نے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے سینئر وکلاء سے مشاورت مکمل کر لی

منگل 31 جولائی 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے بعض سینئر وکلاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے بتایاگیا ہے کہ گورنر پنجاب مشاورت کیلئے گزشتہ روز جب لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے تو پاکستان بار کونسل کے ممبر سمیت لاہور ہائیکورٹ بار پنجاب بار اور لاہور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں سمیت بعض سینئر وکلاء نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا بار عہدیداران سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ان کا دوسرا گھر ہے جہاں انہیں آنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور ان کی گورنر شپ سے فراغت کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ بار باقاعدگی سے آیا کرینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ رول آف لاء کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی ایسے کرتے رہیں گے۔