نواز شریف کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل

منگل 31 جولائی 2018 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کا سربراہ تبدیل کرکے پروفیسر آف میڈیسن شجیع صدیقی بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی ازسرنو تشکیل دیتے ہوئے پروفیسرآف میڈیسن شجیع صدیقی بورڈ کے نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پروفیسرشجیع صدیقی کو ڈاکٹر اعجاز قدیر کی جگہ بورڈ سربراہ مقرر کیا گیا، ڈاکٹراعجاز قدیر کوطبیعت ناسازی پر بورڈ سے الگ کیا گیا ،ْڈاکٹرشجیع احمدصدیقی بطوررکن میڈیکل بورڈ کام کررہے تھے