وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے نام کااعلان آئندہ 24گھنٹے میں کردیا جائیگا ،ْفواد چوہدری

منگل 31 جولائی 2018 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)تحریک انصاف کے فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے نام کااعلان آئندہ 24گھنٹے میں کردیا جائیگا،عمران خان جس کے نام کا اعلان کریں گے،قبول کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کااعلان کردہ نام خیبرپختونخوا کے ایم پی ایزکوبھی منظورہوگا، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں وزیراعلیٰ بن رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے سب کومنظورہوگا