جیل یا بری طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ دو اگست کو سنایا جائیگا

منگل 31 جولائی 2018 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) نہال ، دانیالننکے بعد طلال کی باری طلال چوہدری جیل جائیں گے یا توہین عدالت کیس سیننبری ہوں گیننسپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ دو اگست کو سنائے گی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کاننمحفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کردی ہے ، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو اگست کو طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کانپہلے سے محفوظ شدہننفیصلہ سنائے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گواہوں کے بیانات قلمبمند ہونے اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گیارہ جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔طلال چوہدری نے گزشتہ برس مختلف مقامات پر عدلیہ مخالف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات پر ازخود نوٹس لیا تھا