مریم نواز کی بھی شوگر بڑھنے کی شکائیت

منگل 31 جولائی 2018 23:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں قدرے بہتری کے بعداڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ان کی صاحبزادی مریم نواز کی شوگر بڑھنے کی شکائیت پیداہو گئی ذرائع کے مطابق اگرچہ مریم نواز کی طبیعت بہتر ہے لیکن ٹینشن کی وجہ سے شوگر زیادہ ہو جاتی ہے مریم نواز شوگر کنٹرول کرنے کے لئے انسولین کا استعمال کر رہی ہیںجیل ذرائع کے مطابق شوگر کنٹرول کرنے کے لئے مریم نواز دن میں 2 سے 3مرتبہ انسولین استعمال کر رہی ہیںادھرجیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے کیپٹن صفدر کو بیرک کی صفائی کے لئے مشقتی دیا گیا ہے جبکہ مریم نوازبھی روزانہ اپنی بیرک کی صفائی کرواتی ہیں۔