صدر مملکت عیادت کیلئے پمز جانے کی تیاریاں کرتے رہ گئے، نواز شریف پہلے ہی اڈیالہ منتقل

منگل 31 جولائی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) صدر مملکت ممنون حسین عیادت کیلئے پمز جانے کی تیاریاں کرتے رہ گئے نواز شریف کو پہلے ہی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز صدر مملکت ممنون حسین میاں نوا زشریف سے ملاقات کے لئے پمز ہسپتال جانے کی تیاری کر رہے تھے اور ان کی متوقع آمد پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کر لئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کی نواز شریف سے 20 منٹ کی ملاقا ت طے ہو چکی تھی تا ہم صدر مملکت تیاریاں کرتے ہی رہ گئے اور ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کی صحت تسلی بخش قرار دیے جانے پر انہیں ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔