صوبائی حکومت میں ایم کیو ایم کو شامل کرنے کا معاملہ اب تک زیر غور نہیں،مراد علی شاہ

گورنر سندھ جو بھی آئیں،بس صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں ،سابق وزیراعلیٰ سندھ کا انجینئرز فورم سے خطاب

منگل 31 جولائی 2018 23:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں ایم کیو ایم کو شامل کرنے کا معاملہ اب تک زیر غور نہیں ہے ۔ نئے گورنر سندھ جو بھی آئیں،بس صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں ۔کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تحت تیسری پاک چائنا انجینئرز فورم کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے پاک چائنا دوستی کو ہمیشہ سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استوار رکھے ۔ سندھ حکومت نے سی پیک کو مکمل طور پر سپورٹ کیا.۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت اب تک زیر غور نہیں ہے ۔ امید ہے جو بھی نیا گورنر بنے وہ وہ صوبے کے لیے بہتر ہوگا ۔.تقریب سے خطاب میں مقرریں نے پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں کا صلہ ہے ۔