لاہور ہائیکورٹ بار میں دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے چندا باکس رکھ دیا

منگل 31 جولائی 2018 23:56

لاہور۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)لاہورہائیکورٹ بار نے ہائیکورٹ بار میں دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے چندا باکس رکھ دیا تفصیلات کے مطابق ڈیم کی تعمیر کے لیے چندا باکس ہائیکورٹ بار کی کیانی ہال کے باہر رکھا گیا ہے جس میں وکلاء ڈیم کی تعمیر کے لیے پیسے جمع کر رہے ہیں ہائیکورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء ڈیم کی تعمیر کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں چندا باکس میں ڈیم کی تعمیر کے لیے اکھٹی کی گئی رقم سپریم کورٹ کے فنڈز میں جمع کروائی جائے گی۔