ْیوسف رضاگیلانی کی رٹ سماعت کیلئے منظور ،

ابراہیم کی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کاحکم جاری

منگل 31 جولائی 2018 23:56

ملتان۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس مزمل شبیر اخترنے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی رٹ پٹیشن باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی،رٹ پٹیشن پرکیس کی سماعت کل 2اگست کو مقررکردی گئی ہے ،پٹیشن میں سابق وزیراعظم کے کونسل شیخ غیاث الحق نے موقف اختیارکیاکہ حلقہ این اے 158کے ریٹرننگ آفیسر نے غلط طورپران کی درخواست مسترد کی ہے جبکہ ان کے ووٹوں کی گنتی درست طورپرنہیں کی گئی اورانہیں فارم 45بھی مہیانہیں کیاگیا،دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان کی کامیابی کانوٹیفیکشن روکنے کاحکم جاری کردیا۔