پنجاب کمپنیز سکینڈل ، 12کمپنیوں کے افسران نے نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا

بدھ 1 اگست 2018 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)پنجاب کی 56کمپنیوں کے سکینڈل میں 12کمپنیوں کے افسران نے قومی احتساب بیورو ( نیب) میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب کی 56کمپنیوں کے سکینڈل کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے جس پر نیب کی جانب سے تمام کمپنیوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور ان کمپنیوں کے افسران کو ریکاڈ سمیت نیب کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 12کمپنیوں کے افسران ریکاڈ سمیت نیب میں پیش ہوئے۔ جن میں پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی سمیت فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی اور گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے افسران لاہور نیب میں پیش ہوئے۔ ان کے علاوہ چیف فائینینس آفیسر آف انفارسٹریکچر ڈویلپمنٹ پنجاب اور کمپنی سیکر ٹری نے بھی بیان قلمبند کروایا۔ چیف فئانس آفیسر پنجاب ریونیو اور کمپنی سیکرٹری ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اور سائوتھ فاریسٹ سمیت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران رکاڈ سمیت نیب کے دفتر میں پیش ہو ئے اور بیان قلم بند کرایا۔