الیکشن کمیشن نے بھرتیوں، تبادلوں، تقرریوں اور ترقیاتی منصوبوں پر عائد پابندی ہٹا دی

بدھ 1 اگست 2018 00:14

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے تناظر میں ہر طرح کی بھرتیوں، تبادلوں، تقرریوں اور ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر عائد پابندی ہٹا دی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کے اداروں کے فنڈز منجمد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس ماہ کی 25 تاریخ کو عام انتخابات کے تناظر میں 11اپریل کو بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کی تھی۔