مقدونیہ، ریاست کا نام تبدیل کرنے بارے ریفرنڈم 30 ستمبر کو گا

منگل 31 جولائی 2018 12:33

سکوپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) مقدونیہ کی پارلیمان نے کہا ہے کہ نیٹو اور یورپی یونین میں ممکنہ شمولیت اورریاست کے نئے نام کے حوالے سے عام ریفرنڈم 30 ستمبر کو کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق120 نشستوں والی پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں 68 ارکان نے اس ریفرنڈم کے انعقاد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس موقع پر قوم پرست اپوزیشن کے ارکان اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ نام تبدیل کرنے کی وجہ سے مقدونیہ کی یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔