گھر جانے کی خوشی،پیرو کا ہوابازپرواز سے قبل مسافروں کو گانا سناتا رہا

پائلٹ دس سال میں پہلی مرتبہ کسی دوسرے ملک سے آبائی وطن پروازلیکر جارہاتھا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

منگل 31 جولائی 2018 14:47

لیما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء)گھر جانے یا گھر کی خوشی کیسی ہوتی ہے یہ سب ہی جانتے ہیں مگر ایک مقامی ہواباز نے اس وقت کمال کر دکھایا جب وہ 10سال میں پہلی بار اپنے آبائی جزیرے کے لئے طیارہ لیکر جارہا تھا او راسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کہا جاتا ہے کہ اسپرٹ ایئرلائنز کے ہواباز ولی مورالیس جو اچھا گلوکار بھی ہے او رجون میں ضد ثقل یا ڈیسافیانڈو لاگریوڈاڈ کے عنوان سے اپنا خاص البم بھی جاری کیا ہے جو اسکا پہلا البم ہے اور کافی مقبول ہے۔

جیسے ہی مسافروں کو پتہ چلا کہ ولی یہ طیارہ اڑائیگا تو انہوں نے اس سے گانے سننے کی فرمائش کردی۔ پھر کیا تھا وہ بھی جھوم جھوم کر گانے لگا۔ طیارے میں سوار کئی مسافروں نے اسکی وڈیو تیار کی اور اسے جاری کردیا جو اجرا ء کے فوری بعد ہی وائرل ہوگئی۔