ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 31 جولائی 2018 14:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 31 جولائی 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملنے کی حامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ بغیر کسی پیشگی شرائط کے وہ تہران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خاطر مذاکرات کے لیے رضامند ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق وہ کسی سے بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ 1979ء میں ایرانی انقلاب کے بعد کسی امریکی صدر نے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران کی عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد ان دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔