انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد ہی کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

بدھ 1 اگست 2018 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے اس کے بعد ہی ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء میں کامیاب ہونے والے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا دیں تاکہ ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو سکے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے گوشوارے جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام کامیاب امیدواروں کو 4 اگست تک کا وقت دے رکھا ہے تاہم ابھی تک کسی کامیاب امیدوار نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائیں۔