فواد چوہدری کی چیف جسٹس ثاقب نثار سے چیمبر میں ملاقات

سپریم کورٹ بار کونسل کا سینئر ممبر بھی ہوں ،ْ ملاقات میں چیف جسٹس نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ،ْ فواد چوہدری

بدھ 1 اگست 2018 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے جبکہ میں سپریم کورٹ بار کونسل کا سینئر ممبر بھی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ،ْ ہمارا چیف جسٹس کے ساتھ ادب و احترام کا تعلق ہے ۔