بیگم کلثوم نواز کی حالت میں مزید بہتری، جلد ونٹی لیٹر سے ہٹا دیے جانے کا امکان

بدھ 1 اگست 2018 18:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 1 اگست 2018ء) بیگم کلثوم نواز کی حالت میں مزید بہتری، جلد ونٹی لیٹر سے ہٹا دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے متعلق بڑی خبر موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں مزید بہتری آئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز جو روزانہ کچھ دیر کیلئے ونٹی لیٹر سے ہٹایا جاتا ہے۔ جبکہ حالت میں بہتری کے باعث ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کو جلد ونٹی لیٹر سے مکمل طور پر ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔