سعودی عرب میں انسانی حقوق کی دو خواتین کارکن گرفتار

صنفی امتیاز کے لیے فعال ایوارڈ یافتہ خاتون سم بدوی زیرحراست،انسانی حقوق کمیشن کی تنقید

جمعرات 2 اگست 2018 13:29

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)سعودی حکام نے انسانی حقوق کی سرگرم دو معروف خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ادھر ریاض حکومت نے اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے انسانی حقوق کی سرگرم دو معروف خواتین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے ان گرفتاریوں کو سماجی کارکنوں کے خلاف ایک غیرمعمولی کریک ڈاؤن قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صنفی امتیاز کے لیے فعال ایوارڈ یافتہ خاتون کارکن سم بدوی اور ان کی ساتھی خاتون کارکن نسیم الصدا کوحراست میں لیا گیا۔ ریاض حکومت نے اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :