امریکی ریاست الی نوائے کے رکن کانگریس عہدے سے مستعفی

کیٹ کیلی نے ریاستی رکن کانگریس کی جانب سے بیوفائی پرعلیحدگی اختیارکرلی تھی

جمعرات 2 اگست 2018 13:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)سابقہ گرل فرینڈکی برہنہ تصاویرسوشل میڈیاپرشیئر کرنے کے الزام میں ملوث امریکی ریاست الی نوائے کے رکن کانگریس عہدے سے مستعفی ہوگئے۔سابقہ گرل فرینڈکادعویٰ تھاکہ نک ساورنے مبینہ طورپرفرضی اکاونٹ بناکرسابق گرل فرینڈکی برہنہ تصاویرشیئرکی تھیں اور مردوں سے نازیبہ گفتگوکی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جن لوگوں سے تصاویرشیئرکیں وہ سمجھتے تھے کہ وہ رکن کانگریس نہیں بلکہ اسکی گرل فرینڈکیٹ کیلی سے بات کررہے ہیں، نک کیلی نے ریاستی رکن کانگریس کے خلاف پولیس کورپورٹ کردی جس پر تحقیقات کاآغازکردیاگیاتھا۔کیٹ کیلی نے ریاستی رکن کانگریس کی جانب سے بیوفائی پرعلیحدگی اختیارکرلی تھی۔ری پبلکن لیڈرجم ڈارکن نے واضح کیاتھاکہ الزامات پریشان کن ہیں،نک ساورہوجائیں گے، پینتیس برس کے ساور ریاست میں جنسی امتیازاورہراساں کر نے کیخلاف قائم ٹاسک فورس کے بھی رکن تھے۔

متعلقہ عنوان :