فرانس ایران کو 8 نئے طیاروں کی حوالگی کیلئے پرامید

جمعرات 2 اگست 2018 13:36

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) فرانسیسی وزیر خزانہ رونو لومیرنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا فرانس کی جانب سے ایران کو 8 نئے اے ٹی آر طیاروں کی حوالگی سے متعلق اپنی رضامندی کا اظہار کرے گا۔یہ بات انہوں نے فرانسیسی ٹی وی چینل 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اطالوی کمپنی اے ٹی آر امریکاکی اجازت کی صورت میں 6 اگست تک 8 نئے طیارے ایران کے حوالے کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اے ٹی آر کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ اے ٹی آر ایران کو 20 مسافربردار جہاز فراہم کرے گی تاہم اس وقت کم اور درمیانی مسافت کا سفر کرنے والے 12 خصوصی طیاروں کی ایران کو فراہمی امریکی اجازت سے منحصر ہے۔واضح رہے کہ نئی امریکی پابندیوں کے بعد دنیا کی تین اہم طیارہ ساز کمپنیاں ایئربس، اے ٹی آر اور بوئنگ ایران کو ہوائی جہاز کے پارٹس اور پرزے اور پہلے سے فراہم کرنے والے طیاروں کو تکنیکی سروس فراہم نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ عنوان :