سوڈان، سکول کی عمارت کا حصہ منہدم ، تین بچیاں ہلاک ، چار زخمی

جمعرات 2 اگست 2018 21:48

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) سوڈان میں ایک سکول کی عمارت کا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں تین بچیاں ہلاک اور چار زخمی ہوگئیں ۔یہ بات سرکاری میڈیا رپورٹس میں کہی گئی ہے۔ حادثہ دریائے نیل کے مغربی کنارے واقع خرطوم کے جڑواں شہر اومڈرمن میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پرائمری سکول کی تین بچیاں ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئیں جب ان کے سکول کا ایک حصہ منہدم ہوا،یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی ایس یو این اے نے بتائی۔

اس نے یہ نہیں کہا کہ سکول کی عمارت کتنی پرانی تھی،لیکن سوڈان میں کمزور تعمیراتی معیار میں عمارتوں کی حفاظت کے معاملے نے خدشات پیدا کئے ہیں۔ گزشتہ برس اومڈرمن کی ایک اور سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ایک استاد کی ہلاکت ہوئی تھی

متعلقہ عنوان :