ماحولیاتی تبدیلی، گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گیاہے،رپورٹ

جمعرات 2 اگست 2018 21:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں درجہ حرارت غیر معمولی سطح تک بڑھنے اور گزشتہ برس قطب شمالی میں ریکارڈ سطح تک برف پگلنے کے باعث سیارے کو گرم کرنے والی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گیا ہے،یہ بات ایک بڑی امریکی رپورٹ میں گزشتہ روز بتائی گئی۔

(جاری ہے)

کئی اشارے ظاہر کر رہے ہیں کہ دنیا کا درجہ حرارت تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے جیسا کہ فوسل ایندھن کو جلانے کے عمل سے فضاء میں گرمی بڑھانے والی گیسوں کا اخراج بڑھ رہا ہے،یہ بات سٹیٹ آف دی کلائمیٹ کی 2017ء کی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے،جسے امریکی ارضیائی سوسائٹی اور قومی سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ( این او اے اے ) نے جاری کیا ہے،جس میں450بین الاقوامی سائنسدان شامل ہیں۔ رپورٹ میں اس برس دنیا بھر میں ماحول کی بدترین صورتحال رپورٹ کی گئی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو 2015ء پیرس ماحولیاتی معاہدے سے نکالا ہے،جس پر نقصان دہ گیسوں کے اخراج روکنے کیلئی190سے زائد ممالک نے اتفاق کیا تھا۔امریکہ چین کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی خارج کرنے والا ملک ہی