اسرائیل نے غزہ پٹی کیلئے ایندھن اور گیس کی سپلائی روک دی

جمعرات 2 اگست 2018 21:53

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)اسرائیل نے جمعرات کو سرحد پار سے آتشزن پتنگیں بھیجے جانے کا عمل جاری رہنے کے جواب میں غزہ پٹی کیلئے ایندھن اور گیس کی سپلائی روک دی،یہ بات وزیر دفاع ایوگڈر لیبرمین نے بتائی۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے فلسطینی علاقہ متاثر ہوگا،جو پہلے سے ہی بجلی کی معطلی سے متاثر ہورہا ہے،بالخصوص ہسپتالوں میں۔ لیبرمین نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ کریک ڈاؤن دہشتگردی جاری رکھنے کے جواب میں کیا گیا ہے،جس میں آتشزن پتنگیں استعمال کی جاتی ہیں جبکہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحدی جھڑپیں بھی وجہ ہیں